عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 7 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

گزشتہ 18 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 60 فیصد کمی آئی ہے جو100 ڈالرفی بیرل سے کم ہوکر37.20 ڈالر بی بیرل تک پہنچ چکی ہیں

گزشتہ 18 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 60 فیصد کمی آئی ہے جو100 ڈالرفی بیرل سے کم ہوکر37.20 ڈالر بی بیرل تک پہنچ چکی ہیں، فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 2 دن میں کمی سے تیل کی قیمت 7 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جب کہ اس میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


گزشتہ ہفتے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی سے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور عالمی مارکیٹ میں یہ قیمت 37.20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ 7 سال کی کم ترین سطح ہے جب کہ گزشتہ 18 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی آئی ہے جو 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 37.20 ڈالر بی بیرل تک پہنچ چکی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ کروڈ تیل کی قیمتیں بھی کم ہوکر 40.41 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں جو کہ 2009 سے لے کر اب تک کم ترین سطح ہے جب کہ ماہرین نے آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک نے تیل کی پیداورا میں کمی نہ کی تو تیل کی قیمت مزید کم ہوجائے گی جب کہ رسد کی زیادتی اورطلب کی کمی اور چین کی سست پیداوار نے تیل کی قیمتوں کی کمی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس رجحان کا رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story