ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی کا مطالبہ غلط ہےبرطانوی وزیراعظم

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان غلط اور معاشرے میں پھوٹ ڈلوانے والا ہے، ڈیوڈ کیمرون


ویب ڈیسک December 08, 2015
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان غلط اور معاشرے میں پھوٹ ڈلوانے والا ہے، ڈیوڈ کیمرون فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ سراسرغلط ہے اور اس قسم کے بیان سے تقسیم پیدا ہوگی۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے بیان کو نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے اور اسی حوالے سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی کا مطالبہ سراسرغلط ہے اس طرح کے بیانات سے تقسیم پیدا ہوگی۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ کیمرون ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان کا بیان غلط اور معاشرے میں پھوٹ ڈلوانے والا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار اس سے قبل بھی مسلماںوں کے خلاف متنازع قسم کے بیانات دے چکے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مسلمان آبادی کا بڑا حصہ امریکیوں سے نفرت کرتا ہے امریکا میں مسلمانوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا جانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں