سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم

پاکستانی شہری خان اقبال پیٹ میں منشیات چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، سعودی وزارت داخلہ

سعودی عرب کے قوانین میں جنسی زیادتی، قتل،ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری خان اقبال کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق خان اقبال پیٹ میں منشیات چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر اس کو موت کی سزا دی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق ملک میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں جنسی زیادتی، قتل،ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے۔
Load Next Story