افغان صوبے ہرات میں طالبان کے دو گروپوں میں تصادم 50 سے زائد جنگجو ہلاک
صوبہ قندھار میں افغان طالبان کاگروپ ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوگیا جسے روکنے کیلئے فورسز کا آپریشن جاری ہے،مقامی حکام
افغان صوبے ہرات میں طالبان گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 50 سے زائد جنگجو ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سے زائد جنگجو ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 54 کے قریب شدت پسند مارے گئے ہیں جب کہ 40 کے قریب زخمی ہوئے۔
دوسری جانب صوبہ قندھار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کا ایک گروپ ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوگیا جسے روکنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔