نیا ٹیلنٹ راتوں رات سپراسٹار بننا چاہتا ہے رفاقت علی خان
ہمارے دل اور دروازے نئے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں،گلوکار
میوزک کے فروغ کے لیے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،گھرانوں تک فن موسیقی کو محدود کرنے والی بات درست نہیں ۔ان خیالات کا اظہار شام چوراسی گھرانے کے گائیک رفاقت علی خان نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
رفاقت علی خان نے کہا کہ سٹیلائٹس چینلز کے آنے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ دوسرے شعبوں کی طرح میوزک پر توجہ دی جائے گی۔جس سے ہمارا وہ ٹیلنٹ جو مناسب رہنمائی اور مواقع نہ ملنے سے ضائع ہورہا ہے اسے پلیٹ فارم ملے گا ۔ ناظرین کو میوزک کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں کے بارے میں معلوماتی پروگرام ہوں گے۔ گلوکار نے کہا کہ پروگرام تو دور نئے ٹیلنٹ کے لیے بھی کچھ نہیں ہے۔ہمارے دل اور دروازے نئے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں، پاکستان اوریورپ سمیت جہاں بھی اگر کسی نے رہنمائی کے لیے کہا تو اسے ضرور بتاتے ہیں۔
نیا ٹیلنٹ راتوں رات ہی سپراسٹار بننے کے جنون میں مبتلا ہیں حالانکہ موسیقی تو ایک سمندر کی طرح ہے یہ اب سیکھنے والے پر میسر ہے کہ وہ اس سے کتنا سیراب ہونا چاہتا ہے۔ رفاقت علی خان نے کہا کہ حال ہی میں یورپ کا کامیاب ٹور کرکے آیا ہوں اور فی الحال ابھی ایسا کوئی ٹور پلان نہیں کیا ہے۔