چین میں ایک نیا امریکی شہر آباد ہونے لگا

اب تک ایک ہزار کے لگ بھگ گھرانے ٹمبر لکڑی سے بنے ایسے گھروں میں آباد ہوچکے ہیں


Khusosi Report December 09, 2015
اب تک ایک ہزار کے لگ بھگ گھرانے ٹمبر لکڑی سے بنے ایسے گھروں میں آباد ہوچکے ہیں :فوٹو : فائل

PESHAWAR: چینی دارالحکومت کے مضافات میں ایک نیا امریکی شہر آباد ہورہا ہے جہاں رہنے والی ریزروٹ کمیونٹی کا رہن سہن پر تعیش اور جدید ترین سہولتوں کے ساتھ ساتھ کاؤ بوائے طرز زندگی کی جھلک پیش کرتا ہے۔

یہ امریکی یہاں اپنی اوڈائی اور لینڈ روور گاڑیوں میں شراب کی بوتلوں اور نوٹوں سے لبریز بینک اکاؤنٹس کے ساتھ وارد ہوئے ہیں۔ اب تک ایک ہزار کے لگ بھگ گھرانے ٹمبر لکڑی سے بنے ایسے گھروں میں آباد ہوچکے ہیں جن کے وسیع بیک یارڈ ہیں۔ جیسا کہ ایک چینی باشندے 42 سالہ قن لو نے بتایا کہ امریکا جنگلی ماحول اور آزادی اور ایک بڑے گھر کی نمائندگی کرتا ہے۔

جیکسن ہول میں جسے ہوم ٹاؤن امریکا کا نام دیا گیا ہے، ایک بڑا ریئل اسٹیٹ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جہاں درمیانے درجے کے گھر سوا چھ لاکھ میں مل جاتے ہیں اور بڑے محل نما گھر جن کو ڈیولپر جویی انٹرنیشنل نے کیسلز کا نام دیا ہے، اسی لاکھ میں خریدے جاسکتے ہیں۔ یہاں رہنے والے امریکیوں نے اپنے لیے چرچ بھی بنا لیے ہیں اور کلب بھی۔ وہ ویک اینڈ پر پہلے عبادت کرتے ہیں اور پھر کلب چلے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔