عرفات سے مزدلفہ جانےوالی ٹرین میں خرابی پیدا ہو گئی

عازمین وقوف عرفات کے بعد سے ہی یہاں پھنسے ہوئے ہیں


ویب ڈیسک October 26, 2012
ٹرین خراب ہونے کے باعث حجاج اکرام نے مزدلفہ میں جو قیام کرنا تھا وہ اب نہیں کر سکیں گے. فوٹو : فائل

سعودی عرب میں عرفات سے مزدلفہ جانےوالی ٹرین میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

عینی شاہدین کےمطابق ٹرین رات آٹھ بجے سےخراب ہے اوررش اورحبس کےباعث سینکڑوں حاجی بےہوش ہوگئےہیں۔

عازمین وقوف عرفات کے بعد سے ہی یہاں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی مغرب اور عشاء کی نماز ضائع ہو چکی ہے۔

ٹرین خراب ہونے کے باعث حجاج اکرام نے مزدلفہ میں جو قیام کرنا تھا وہ اب نہیں کر سکیں گے اور ان کا حج کا یہ رکن ضائع ہو جائے گا۔

عینی شاہدین کے مطابق حکومت کی طرف سے کوئی امداد میسر نہیں ہے اور نہ عازمین کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں