پاک چین اسپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں
مشترکہ مشقیں یوآئی فائیوچین کے شہرچنگ ٹان جیا میں 14روز جاری رہیں گی
پاکستان اورچین کی اسپیشل سروسز گروپ کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں یو آئی فائیوچین کے شہرچنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئیں یہ مشقیں دو ہفتوں تک تک جاری رہیں گی مشقوں کا مقصد انسداددہشت گردی، یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے اور سرچ آپریشن میں مہارت حاصل کرنا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں سخت موسم والے چین کے علاقے چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئی ہیں، مشقوں کی افتتاحی تقریب میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پردونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 2015 دوستی کے سال کے تحت ہورہی ہیں جن کامقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز ہیں، مشقوں میں ہاسٹیج ریسکیواورسرچ اپریشن سے متعلق کارروائیوں کی تربیت دی جائے گی۔