شدید دھند کے باعث لاہور موٹر وے ٹریفک کے لئے بند فلائٹ آپریشن بھی معطل

دھند میں کمی آنے اور حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔


ویب ڈیسک December 09, 2015
دھند میں کمی آنے اور حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور فیصل آباد جانے والی موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہو گیا ہے جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے لہذا تمام شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔ بعد ازاں دھند میں کمی آنے اور حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال اور ملتان میں بھی شدید دھند کے باعث بچوں کو اسکول اور شہریوں کو دفاتر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں