اٹک میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی
دونوں مجرمان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں پھانسی دی گئی
KARACHI:
ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قتل کے 2 مجرموں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ پنڈی گھیب کے رہائشی پرویز خان نے معمولی رنجش پر اپنے گاؤں کے عظمت سعید کو 2000 میں قتل کیا تھا جب کہ فتح جنگ کے رہائشی رستم نے 2003 میں لین دین کے تنازع پر حاجی محمد یونس کو قتل کیا تھا۔ دونوں مجرموں کو سزائے موت دینے سے قبل اہل خانہ سے ان کی ملاقاتیں بھی کرائی گئی تھیں۔
دونوں افراد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی اور ان کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک بھر میں قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 500 سے زائد مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔