کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 09, 2015
سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات. فوٹو: فائل

KARACHI: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں زیارت، قلات اور چمن میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ اسکولوں کی چھٹیاں ہونے کے باعث بڑی تعداد فیملیز نے ہنہ اڑک سمیت دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ برفباری کے باعث متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں