کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات. فوٹو: فائل

KARACHI:
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں زیارت، قلات اور چمن میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ اسکولوں کی چھٹیاں ہونے کے باعث بڑی تعداد فیملیز نے ہنہ اڑک سمیت دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ برفباری کے باعث متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story