مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بیہودہ اور خطرناک ہے، مسلمان مخالف پروپیگنڈے سے دہشت گردوں کا فائدہ ہوگا, ہلیری کلنٹن


ویب ڈیسک December 09, 2015
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بیہودہ اور خطرناک ہے، مسلمان مخالف پروپیگنڈے سے دہشت گردوں کا فائدہ ہوگا, ہلیری کلنٹن۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA: مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اور تعصب پرستانہ بنان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بیہودہ اور خطرناک ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی الیکشن مہم میں تعصب اور نفرت پھیلا رہے ہے، اس قسم کے بیان دے کر ڈونلڈ ٹرمپ شدت پسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، مسلمان مخالف پروپیگنڈے سے دہشت گردوں کا فائدہ ہوگا۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی وجہ سے میں نیویارک میں ہونے والی بیشتر میٹنگز میں سکیورٹی رسک ہونے کی واجہ نہیں جاسکا۔

ہلیری کلنٹن کی مشیر ہماعابدین کا کہنا ہے کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سےاظہارنفرت کے لیے لوگوں کو میرا ہم مذہب ہونے کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ قانون کی کتابوں میں نسل پرستی شامل کرنے کے درپے اور اسلامو فوبیا کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان امریکی قوم کی اقدارکا آئینہ دارنہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے امریکا کے وقار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اس قسم کے بیہودہ بیانات سے امریکا کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی بیشتر ریاستوں کے گورنرز نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ فلوریڈا کے مئیر رک کریس مین نے سینٹ پیٹرس برگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے پر پابندی لگا دی۔ کیلیفورنیا اور فلے ڈلفیا کے گورنرز کی بھی یہی رائے ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ سروے رپورٹس بتاتی ہیں کہ مسلمان امریکا سے نفرت کرتے ہیں تاہم اس نفرت کی وجوہات سامنے آنے کے لئے دوسرے سروے کی ضرورت ہے۔ ہم امریکا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے لہذا جب تک مسلمانوں کی امریکا سے نفرت کی وجوہات سامنے نہیں آ جاتیں تو اس وقت تک امریکا کی سرحدوں کو مسلمانوں کے لئے بند کر دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |