سابق اولمپیئن قمر ابراہیم قومی ہاکی ٹیم کے نئے کوچ مقرر

اپریل میں ملائشیا میں ہونے والا سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ان کا پہلا تجربہ ہوگا، سیکرٹری پی ایچ ایف


ویب ڈیسک December 09, 2015
قمر ابراہیم 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے سابق ہاکی اولپمیئن قمر ابراہیم کو قومی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کو پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور بحیثیت کوچ اپریل میں ملائشیا میں ہونے والا سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ان کا پہلا تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ شہناز شیخ ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔ قمر ابراہیم 1990 کی دہائی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں