کراچی تاجروں کے گورنر سندھ سے مذاکرات بے نتیجہ

گورنر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ جرائم کے خاتمے تک تاجروں کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔


ویب ڈیسک October 26, 2012
گورنر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ جرائم کے خاتمے تک تاجروں کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

تاجروں کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ہونے والے مذاکرت بے نتیجہ رہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ایوان صنعت وتجارت اور کراچی تاجر اتحاد سمیت تمام صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کےعہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موبائل فونز کی پری پیڈ سموں کو ری ویلیڈ کرنے، ہائی ویز پر تحفظ اور بھتہ مافیا کے خاتمے سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔ گورنر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ جرائم کے خاتمے تک تاجروں کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

دوسری جانب تاجروں کا کہنا تھا کہ گورنر سے ملاقات میں ہڑتال واپس لینے کافیصلہ نہیں کیا گیا اور فوج سے کراچی میں آپریشن کرانے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔ تاجروں نے کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں