سعودی عرب کے صحرا میں برف کے گولوں والا پر اسرار دریا

2 لاکھ 50 ہزاراسکوائر میل پر پھیلے صحرا میں تیز بہاؤ کےساتھ بہتے دریا میں اچانک برف کے گولے آنا شروع ہوگئے


ویب ڈیسک December 09, 2015
2 لاکھ 50 ہزاراسکوائر میل پر پھیلے صحرا میں تیز بہاؤ کےساتھ بہتے دریا میں اچانک برف کے گولے آنا شروع ہوگئے۔

دنیا کے زیادہ تر خطوں میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلیوں نے صحراؤں میں پانی کے دریا بہا دیئے ہیں اور جہاں صحرا پانی کی بوند کو ترستے تھے اب وہاں پانی کے دریا روا دواں ہے ایک ایسا ہی پراسرار اور حیرت انگیز دریا سعودی عرب کے وسیع وعریض پر پھیلے صحرا میں برف کے گولوں کو لیے بہہ رہا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

سعودی عرب میں ہونے والی شدید بارشوں نے وہاں کی صحراؤں کو نئی زندگی دے دی ہے اور خشک و ریت اڑاتے ان گرم تپتے صحراؤں میں برف کے گولوں والے پانی کی نہریں بہنے لگی ہیں جس کا شاندار نظارہ یو ٹیوب پر لگائی ویڈیو میں کیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب کے 2 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میل پر پھیلے صحرا رب الکھالی کے بیچ میں تیز بہاؤ کے ساتھ بہتے دریا میں اچانک برف کے گولے آنا شروع ہوگئے جس نے سیکڑوں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

سازشی نظریات اور کچھ ماہرین نے تو اسے دنیا کے خاتمے کا آغاز قرار دے دیا ہے جب کہ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں بعد عرب کے ریجن میں گزشتہ کئی روز تک ہونے والے بارش اور اولوں نے عراق، مصر، اسرائیل، اردن، خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں تباہی مچائی تھی وہیں یہ پانی صحراؤں میں دریا کی شکل میں بہنے لگا۔ سازشی نظریات کے حامیوں کا کہنا ہے کہ جب عرب کی سرزمین باغوں اور دریاؤں میں بدلے گی تو یہ دنیا کے خاتمے کے آثار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں