آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات

افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرے گا،آرمی چیف


ویب ڈیسک December 09, 2015
افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرے گا،آرمی چیف - فوٹو: فائل

آرمی چیف سے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی جس میں جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن وسلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں فریقین نے دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کامیابوں کا اعتراف کیا جب کہ آرمی چیف نے افغان صدر کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرے گا۔

واضح رہے افغان صدر اشرف غنی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں