بھارت میں داؤد ابراہیم کی جائیداد کی فروخت

داؤد ابراہیم کے ’’دہلی ذائقہ‘‘ نامی ہوٹل کی بولی 4 کروڑ 28 لاکھ روپے لگائی گئی جسے خرید لیا گیا

داؤد ابراہیم کے ’’دہلی ذائقہ‘‘ نامی ہوٹل کی بولی 4 کروڑ 28 لاکھ روپے لگائی گئی جسے خرید لیا گیا، فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے ممبئی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم جائیداد میں کار کی بولی صرف 60 ڈالر (6 ہزار روپے) رکھے جانے کے باوجود بھی وہ فروخت نہ ہوسکی۔

ممبئی کے مقامی ہوٹل میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جائیداد کے لیے بولی کا آغاز سخت سیکیورٹی میں ہوا اس موقع پر بھارتی صحافی اور سماجی کارکن نے داؤد ابراہیم کے ''دہلی ذائقہ'' نامی ہوٹل کی بولی 4 کروڑ 28 لاکھ روپے لگائی جسے خرید لیا گیا۔


ممبئی میں داؤد ابراہیم کی 7 جائیدادوں کی بولی بھی لگائی گئی جن میں زرعی اراضی کے چار بڑے پلاٹس موجود ہیں لیکن یہ پلاٹ الگ الگ فروخت کیے گئے تاہم ان کی کار کے شیشے ٹوٹے ہوئے، ٹائر پنکچر اور مجموعی حالت بھی بہت خراب تھی۔ نیلامی میں شامل ہونے والے افراد نے 15 سال پرانی سبز ہونڈائی ایسنٹ کی بولی صرف 60 ڈالر سے شروع کی لیکن لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عشروں سے مفرور بھارتی پولیس کو انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم کی بہت بڑی جائیداد کا حصہ بھی بھارتی حکومت سے اوجھل ہے اور اس نے مشکل سے اس کی چند جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے جب کہ داؤد ابراہیم پر قتل، اسمگلنگ اور اسلحے کی خریدوفروخت کے الزامات ہیں۔
Load Next Story