سلمان کی جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی بچے سے ملاقات

گیارہ سالہ عبدالباسط کوجگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے نئی دہلی کے اندرا پراستھا اپولو اسپتال ریفر کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا


INP December 10, 2015
گیارہ سالہ عبدالباسط کوجگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے نئی دہلی کے اندرا پراستھا اپولو اسپتال ریفر کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کر کے اس کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جگر کے مرض میں مبتلا 11سالہ پاکستانی لڑکا عبدل باسط والدین کے ہمراہ علاج کے لیے بھارت آیا تھا جہاں نہ صرف اسے اس خطرناک مرض سے چھٹکارا مل گیا بلکہ اس کی اپنے فیورٹ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش بھی پوری ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گیارہ سالہ عبدالباسط کوجگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے نئی دہلی کے اندرا پراستھا اپولو اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔

جہاں اسے چچا کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 30 اکتوبر کو جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے بعد اسے 17نومبرکواسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔چیف لیور ٹراسپلانٹ سرجن سبھاش گپتا کا کہنا ہے کہ بچہ جلد ہی اسکول جانے اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجائے گا۔

نئی زندگی ملنے پر بچے نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہرکے جس پر بچے کے والدین اسے ممبئی لے گئے جہاں اس کی سلمان خان سے ملاقات کرانے میں کامیاب رہے ۔بچے کی والدہ رضیہ بیگم نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ یہ سرحد پار ایک انسانی کوشش ہے جو محبتوں کو فروغ دیتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں