ڈونلڈ ٹرمپ کوبرطانیہ داخل نہ ہونے دیاجائے ہزاروں افرادکی پٹیشن

برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پرپٹیشن اسکاٹش خاتون سوزا نے کیلی نے پوسٹ کردی


این این آئی December 10, 2015
70 ہزار برطانوی شہریوں نے مسلمانوں کیخلاف بیان دینے کے تناظرمیں پٹیشن پردستخط کیے فوٹو: فائل

برطانیہ کے ہزاروں افراد نے امریکی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخل ہونے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہزاروں افراد کی یہ پٹیشن برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن ایک اسکاٹش خاتون شہری سوزانے کیلی نے پوسٹ کی۔ اِس پر70 ہزار برطانوی شہریوں نے دستخط کیے ہیں۔

اِن افراد نے مسلمانوں کے خلاف بیان دینے کے تناظرمیں اِس پٹیشن پردستخط کیے ہیں، ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی خواہش رکھنے والے ڈولڈ ٹرمپ نے انہی ایام میں امریکا میں مسلمانوں کے داخل ہونے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، سوزانے کیلی ماضی میں بھی امریکی سیاستدان کی ناقد رہ چکی ہیں۔

اِس پٹیشن میں انھوں نے درج کیا ہے کہ برطانیہ نے کئی افراد کونفرت انگیزتقاریریابیانات دینے کے تناظر میں ویزا یا ان کے داخلے پرپابندی لگائی ہے اور اب اسی اصول کی روشنی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی برطانیہ داخل ہونے سے روکا جائے۔ پٹیشن میں یہ بھی درج ہے کہ ضوابط امیروغریب کے ساتھ ساتھ کمزوروطاقتور، سب کے لیے مساوی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں