سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی کمانڈر پشاور سے گرفتار

ظاہر شاہ ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کا بانی اور انتہائی خطرناک دھشت گرد ہے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک December 10, 2015
ظاہر شاہ ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کا بانی اور انتہائی خطرناک دھشت گرد ہے، سی ٹی ڈی. فوٹو:فائل

سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے سیکیورٹی فورسز پر 8 سے زائد حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ٹی ٹی پی کمانڈر ظاہر شاہ عرف بادشاہ کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ظاہر شاہ ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کا بانی اور انتہائی خطرناک دہشت گرد ہے، دہشت گرد 2013 میں متنی بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں ملوث تھا جس میں 5 جوان شہید ہو گئے تھے، اس کے علاوہ ملزم نے 2009 اور 2010 میں بھی پشاور کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملے کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں