عظیم باکسرمحمدعلی امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے

جسے اسلام کی سمجھ نہیں اسے اپنی اصلاح کرلینی چاہیئے، محمد علی


ویب ڈیسک December 10, 2015
جسے اسلام کی سمجھ نہیں اسے اپنی اصلاح کرلینی چاہیئے، محمد علی۔ فوٹو:فائل

باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن محمد علی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے اسلام کی سمجھ نہیں اسے اپنی اصلاح کرلینی چاہیئے۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں مطالبہ کیا تھا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرمکمل پابندی لگا دینی چاہیئے جس پرامریکی حکومت نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا جب کہ باکسنگ کے سابق عالمی چیپمئن اورعظیم باکسرمحمد علی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایسے افراد کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے جو اسلام کو اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کرتے ہیں جب کہ حقیقی مسلمان جانتے ہیں کہ اسلام کے نام پر تخریب کاری کرنے والے اسلام کے بنیادی اصولوں کے ہی خلاف ہیں۔

محمد علی کا کہنا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کو اسلام کے معاملے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے عوامی رائے ہموار کرنی چاہیئے کہ اسلام کے نام پر قتل کرنا اسلام نہیں بلکہ ایک خاص طبقہ فکر کے لوگ اسلام کی غلط تشریح کرکے اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں اور اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کچھ کہنے سے پہلے اس مذہب کا مطالعہ ضرور کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں