وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات رینجرز کےاختیارات پرتبادلہ خیال

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے


ویب ڈیسک December 10, 2015
سندھ حکومت اختیارات کی مدت میں توسیع کی سمری منظور نہیں کررہی۔ فوٹو: فائل

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور رینجرز کے خصوصی اختیارات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کو جرائم پیشہ افراد، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے تفویض کئے گئے اختیارات کی مدت گزشتہ ہفتے ختم ہوگئی ہے تاہم سندھ حکومت اختیارات کی مدت میں توسیع کی سمری منظور نہیں کررہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں