پاک بھارت سیریز کیلئے مزید 3 سے 4 روزانتظار کرسکتے ہیں شہریار خان

بی سی سی آئی سے اب رابطہ نہیں کریں گےاوراب انگلش بورڈ کے سربراہ جائلزکلارک بھارت سے جواب لے کردیں گے،چیرمین پی سی بی


ویب ڈیسک December 10, 2015
بھارتی بورڈ کو اب تک اپنی حکومت کی جانب سے کوئی حتمی جواب نہیں ملا،شہریارخان. فوٹو:فائل

JAMMU: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز سے متعلق بھارتی جواب کے لئے مزید 3 سے 4 روز انتظار کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاک بھارت سیریز کے لئے اجازت مل گئی ہے تاہم بھارتی بورڈ کو اب تک اپنی حکومت کی جانب سے کوئی حتمی جواب نہیں ملا اس لئے سیریز کے مستقبل کے حوالے سے مزید 3 سے 4 روز انتظار کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت سیریز سے متعلق بی سی سی آئی سے براہ راست مزید رابطہ نہیں کرے گا اوراس کے لئے انگلش بورڈ کے سربراہ اور دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار اداکرنے والے جائلز کلارک بھارتی بورڈ سے جواب لے کر دیں گے تاہم بھارتی بورڈ کے تاخیری فیصلے سے مشکلات آئیں گی لیکن ہم انتظامات مکمل کرلیں گے۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اوران سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے حتمی جواب کے حوالے سے بات چیت کی۔ شہریار خان نے جائلز کلارک کو کہا کہ پی سی بی اب بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کرے گا، اگرسیریزہونا ہے تو اس میں بہت کم وقت رہ گیا ہے اس لئے بھارتی کرکٹ حکام سے رابطہ کر کے حتمی جواب لے کردیں۔ دوسری جانب جائلز کلارک نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ کوئی فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں