کراچی میں مدرسے کی چھت گرنے سے کئی بچے ملبے تلے دب گئے

16 بچوں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، حکام عباسی شہید اسپتال


ویب ڈیسک December 10, 2015
مدرسے کی چھت عین اس وقت گی جب بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہے تھے ،فوٹو:ایکسپریس نیوز

نیو کراچی میں مدرسے کی زیر تعمیر چھت گرنے سے 16 بچے زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں شاہ نواز بھٹو کالونی کی کچی بستی میں مدرسہ فاروق اعظم کی چھت عین اس وقت گر گئی جب وہاں بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے ملبے میں دبے بچوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ تنگ گلیوں کے باعث بھاری مشینیں جائے وقوعہ تک نہیں پہنچایا جاسکتا جس کی وجہ سے امدادی کارکن ہاتھوں سے ہی ملبہ ہٹانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔

عباسی شہید اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ 16 بچوں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کراچی نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ مفت دوائیں دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں