دہشت گردی سے کوئی ایک خطہ متاثر نہیں بلکہ اس کے خدشات دنیا بھر میں ہیں چوہدری نثار

چوہدری نثار سے امریکی نائب خارجہ اور امریکی سفیر سمیت نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی

چوہدری نثار سے امریکی نائب خارجہ اور امریکی سفیر سمیت نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی، فوٹو: فائل

BANNU:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اور امریکی سفیر سمیت نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دو طرفہ تعاون سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے اسلام آباد میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ڈاولسن نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات ، دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر چوہدری نثار کا ٹونی بلنکن سے کیلیفورنیا فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیلیفورنیا واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردی سے کوئی ایک خطہ متاثر نہیں بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو کیلیفورنیا واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا تاکہ اس ناسور کو ختم کیا جاسکے۔
Load Next Story