عام تاثر ہے ملالہ پر حملے میں امریکا ملوث ہے واشنگٹن پوسٹ

امریکاپاکستانی حکومت اور افواج کیخلاف طالبان جنگ کو تعاون فراہم کر رہا ہے، رپورٹ


Online October 26, 2012
امریکاپاکستانی حکومت اور افواج کیخلاف طالبان جنگ کو تعاون فراہم کر رہا ہے، رپورٹ

پاکستان میں یہ عام تاثر پایا جا رہا ہے کہ 14 سالہ ملالہ پر طالبان حملے کے پیچھے امریکاکاہاتھ ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یہ عام تاثر پایا جا رہا ہے کہ ملالہ پردہشت گردانہ حملے کے پیچھے امریکا کاہاتھ ہے اورپاکستانی حکومت اور افواج کے خلاف طالبان جنگ کو پس پشت تعاون فراہم کر رہا ہے۔

رپورٹ میں پشاور یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نسرین غفران کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پشاورمیں لوگوں کی اکثریت کا کہناہے کہ طالبان آئی ایس آئی یا پاک فوج کی معاونت کے بغیر ملالہ پرحملے جیسا کوئی قدم اٹھا ہی نہیں سکتے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں