پاکستان کی چین کونئے ٹیکسوں سے چھوٹ دینے سے معذرت

آئندہ بجٹ میں نظرثانی کرسکتے ہیں، کسٹم ڈیوٹی میں اضافے پرچینی تحفظات کاجواب تیار


Irshad Ansari December 11, 2015
آئندہ بجٹ میں نظرثانی کرسکتے ہیں،کسٹم ڈیوٹی میں اضافے پرچینی تحفظات کاجواب تیار فوٹو: فائل

NEW YORK: پاکستان نے چین کو40ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے اطلاق سے چھوٹ دینے سے معذرت کرلی تاہم آئندہ مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں اس فیصلے پرنظر ثانی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عائدکردہ 40 ارب کے نئے ٹیکسوں پردوست ممالک نے تحفظات کا اظہار کرناشروع کردیاہے جبکہ چین کی جانب سے چین سے درآمدہونیوالی اشیاء پرکسٹمز ڈیوٹی میں اضافے کوآزادانہ تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی قراردیاہے۔

تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیونے چین کے تحفظات دورکرنے کیلیے جواب تیارکرلیا ہے جوجلدچینی حکام کو بھجوایاجائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ چین نے حالیہ ٹیکسوں کے آزادانہ تجارتی معاہدوں اور ترجیحی تجارتی معاہدوں پراطلاق بارے پاکستان کواپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے