6 ماہ میں بلوچستان میں بہتری نظرآئے گی نواب ثنا اللہ زہری

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پر ملاقاتیں اچھی رہیں، اعزاز چوہدری، مذاکرات سبوتاژ نہیں ہونگے، شمشاد احمد


Monitoring Desk December 11, 2015
سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے نہیں چاہتی، کنور نوید، خرم شیرزمان کی بھی’جی فار غریدہ‘ میں گفتگو فوٹو این این آئی/فائل

ISLAMABAD: بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں بلوچستان میں بہتری نظر آئے گی، سردار ہوںلیکن عوام کا نمائندہ ہوں، خودکو سب سے بڑا قوم پرست سمجھتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'جی فارغریدہ' میں میزبان غریدہ فاروقی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور اتحادی پارٹیوں کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ مری معاہدے پر عمل ہوا ہے، تمام پارٹیاں مل کر بلوچستان کے مسائل کو حل کریں گی۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کی میٹنگ میںافغانستان اور بھارت کے معاملات پر ملاقاتیں اچھی رہی ہیں، بھارت کے ساتھ معاملات کو آگے چلانے پراتفاق ہوا، ابھی ملاقات کی کوئی تاریخ یاجگہ طے نہیں پائی۔

سابق سیکریٹری خارجہ شمشاداحمد نے کہاکہ پاک بھارت مذاکرات سبوتاژ ہونے کاخطرہ نہیں، ایم کیوایم کے رہنماکنور نوید جمیل نے کہاکہ حکومت سندھ نہیںچاہتی تھی کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں، سندھ حکومت کواختیارات کی ہوس ہے، وہ چاہتی ہے چھوٹے سے چھوٹے اختیارات سے لے کر بڑے سے بڑے اختیارات تک ان کے پاس رہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہاکہ آج کراچی کا تاجر پہلے سے زیادہ مطمئن ہے، کراچی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، اس کا صلہ رینجرز کو یہ دیا جارہا ہے کہ اس کی بے عزتی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں