اوگرا نے سپریم کورٹ کے حکم کی غلط تشریح کی غیاث پراچہ

عدالتی فیصلہ بہت اچھا فیصلہ ہے ،سی این جی ایسوسی ایشن دل سے تسلیم کرتی ہے


Numainda Express October 26, 2012
عدالتی فیصلہ بہت اچھا فیصلہ ہے ،سی این جی ایسوسی ایشن دل سے تسلیم کرتی ہے

WASHINGTON: سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی کی قیمتوں کا اطلاق کرنے کا اعلان تاہم عدالتی حکم کی تشریح پر تحفظات کا اظہارکیا ہے ۔

چیئرمین سپریم کونسل غیاث عبداللہ پراچہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت اچھا فیصلہ ہے اور سی این جی ایسوسی ایشن اس کو دل سے تسلیم کرتی ہے۔ قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا تاہم اوگرا کی طرف سے کی جانیو الی سپریم کورٹ کے آرڈر کی تشریح کے بارے میں تحفظات ہیں جس کے بارے میں چیف جسٹس کو شکایت کی جائیگی ۔ ثنانیوز کے مطابق غیاث پراچہ نے کہا کہ اوگرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی، اوگرا کا فیصلہ سی این جی سٹیشن جبری بندکرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوگرا نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل کاسٹ صفرکرکے کوئی سی این جی سٹیشن نہیں چل سکتا، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن سدرن زون عبدالسمیع نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں اتنی کمی سے انڈسٹری تباہ ہوجائیگی۔ چیئرمین سی این جی اونرز ملک خدا بخش نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے تاہم وہ قیمتوں میں کمی پرانصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں