گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپٹری میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 7 بچے جاں بحق

گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب گھروالوں نے شدید سردی کے باعث آگ لگائی جس نے پوری جھونپٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ویب ڈیسک December 11, 2015
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، 3 بیٹیاں اور 4 بیٹے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

تحصیل جوہی میں گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپٹری میں آلگ لگنے سے میاں بیوی اور 7 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دادو کی تحصیل جوہی سے 40 کلو میٹر دور تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن کے مقام پر شدید سردی کے باعث جھونپٹری میں قیام پزیر ایک خاندان نے گرمائش کے لئے آگ لگائی اور سو گئے تاہم ان کے سونے کے بعد آگ نے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں سوئے تمام افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جھنڈو آل خانی، ان کی بیوی شریفاں، بیٹیاں مومل، زرینہ، سکینیہ اور بیٹے وارث، پہلوان، برکت کے نامون سے ہوئی ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک لڑکے کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں