کراچی میں ریلی نکالنے پر عمران خان اور سراج الحق سے جواب طلب

الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔


ویب ڈیسک December 11, 2015
عمران خان اور سراج الحق نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل 28 نومبر ایک اجتماعی ریلی نکالی تھی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ریلی نکالنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے جواب طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کے سربراہان کو الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے جب ممبران اسمبلی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے تو پھر کراچی میں ریلی کیوں نکالی گئی۔ دونوں رہنماؤں کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اور سراج الحق نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل 28 نومبر ایک اجتماعی ریلی نکالی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں