پاک بھارت سیریزسے متعلق پہلے شیڈول پرعملدرآمد ممکن نہیں رہا شہریارخان
جائلزکلارک اب بھی سیریز کے لئے کوشاں ہیں اوراگرپاک بھارت سیریز نہ ہوئی تو پھرایک سال انتظارکرنا ہوگا،چیئرمین پی سی بی
ISLAMABAD:
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان دوطرفہ سیریز سے متعلق ہونے والے معاہدے کے پہلے شیڈول پر عملدرآمد ہوتا ممکن نہیں رہا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم اب دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان ہونے والے معاہدے کے پہلے شیڈول پرعملدرآمد ممکن نہیں رہا، پاک بھارت سیریز کی تیاریوں کے لئے اب فزیکل مشکلات ہوں گی جب کہ آئندہ ماہ بھارت کو سیریز کے لئے آسٹریلیا جانا ہے اور پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوتی اسی قسم کو توڑنے کے لئے پاک بھارت سیریزکے لئے کوششیں کر رہے ہیں تاہم اب بھارت کو تجویز دیں گے کہ ابتدا میں جو معاہدہ ہوا تھا اسے جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے لئے انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے ثالث کا کردارادا کیا اوروہ اب تک اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ پاکستانی حکومت بھی سیریز کے حق میں ہے لیکن بھارتی بورڈ کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز نہ ہوئی تو پھرایک سال انتظار کرنا ہوگا تاہم اب ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے پوری توجہ دے رہے ہیں۔