رینجرزاختیارات کا معاملہ کراچی تاجر اتحاد کی سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کی دھمکی
شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن کی بدولت سرمایہ کاری کی فضا بحال ہوئی اس لئے امن وامان میں رکاوٹ نہ بنا جائے،عتیق میر
ISLAMABAD:
کراچی تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شہرمیں رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے کے خلاف تاجر بھی میدان میں آگئے اور صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر کا کہنا ہے کہ رینجرز کی کارکرگی سے مطمئن ہیں، شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کی بدولت سرمایہ کاری کی فضا بحال ہوئی ہے اس لئے حکومت سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر فیصلے کرے۔
کراچی تاجر اتحاد کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی میں رکاوٹ نہ بناجائے، اگر رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو امن و امان کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، شہر میں قیام امن کے لئے نامناسب فیصلے سے گریز کیا جائے، کیا سندھ حکومت شہر میں ایک مرتبہ پھر اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے جرائم پروان چڑھنا دیکھنا چاہتی ہے۔