عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات آج ہوگی
نریندر مودی نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ نریندر مودی نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام نئی دلی میں متوقع ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بھی عمران خان اور نریندر مودی کی متوقع ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت بھارتی وزیراعظم نے دی ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر نئی دلی میں موجود ہیں۔