رحیم یارخان میں امرود توڑنے پرزمیندار کے نوکر نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی
پولیس نے مقتول بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردا
امرود توڑ کر کھانے پر زمیندار کے نوکر نے 10 سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اس کی جان لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول کے طالب علم محمد وقاص نے امرود کے باغ سے پھل توڑنے کی کوشش کی تو زمیندار کے نوکر نے دیکھ لیا اور اسے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسری جانب بچے کے والد شوکت علی نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ بی ڈویژن سے رابطہ کیا اور تحریری درخواست دی جس پر پولیس نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔