کراچی کے مقامی اسپتال میں نکاح کی انوکھی تقریب کا انعقاد
ناظم آباد کے نوجوان ماجد کو مہندی کی رات دل کا دورہ پڑا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دُلہا دُلہن کا نکاح کرایا گیا
اسپتالوں میں مریض کا علاج کا ہوتے تو سب نے دیکھا اور سنا ہوگا لیکن کراچی کے دل کے اسپتال میں دو دل والوں کا ملن ہوا جہاں علاج کی غرض سے موجود دل کے مریض دُلہا نے اپنی دُلہن کے ساتھ نکاح کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی ماجد اسلم کو مہندی والے دن اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی تو اسے فوری طور پر کارڈیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض کے دل کا ایک وال بند ہے لہٰذا اس کا فوری طور پر آپریشن کا انتظام کیا جائے جس کے بعد میرض کی انجیوپلاسٹی کرلی گئی۔
آپریشن کے بعد مریض کے اہل خانہ نے اسپتال میں ہی ماجد کے نکاح کی تقریب منعقد کرنے کی تیاری کی اور اس سلسلے میں وارڈ کو خوبصورتی سے سجایا گیا جب کہ اس موقع پر نہ صرف دُلہن کو اسپتال لایا گیا بلکہ نکاح خواں سمیت دیگر وارڈ کے مریض بھی نکاح میں شریک ہوئے۔ اسپتال کے وارڈ میں نکاح خواں نے دُلہا دُلہن کا نکاح پڑھایا جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو قبول کیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ماجد نامی نوجوان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور ڈاکٹرز نے اسے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔