بھارت میں مساجد کی بے حرمتی 25گھر نذر آتش 4مسلمان شہید

جلوس پر پتھراؤ کا الزام لگا کرہندوشرپسندوں نے ریاست مہاراشٹرامیں فسادبرپاکردیا،اترپردیش میں بھی مساجد پررنگ پھینکاگیا

فیض آباد میں فسادیوں نے مسلمانوں کی درجنوں دکانوں کو آگ لگا دی،مسلم تنظیموں کی جانب سے واقعات کی شدیدمذمت فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں ہندؤں کے تہواروں کے موقع پرہندؤںشرپسندوں نے مختلف علاقوں پر مسلمانوں کی مساجدکی بے حرمتی کی،درجنوںگھروں اور دکانوں کوآگ لگا دی ،فسادات میں4مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔


میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے آکو لہ ضلع کے آکوٹ علاقے میں ہندوؤ ں شرپسندوں نے فسادبرپا کرکے مسلمانوں کے25مکانات کو آگ لگا دی جبکہ اس موقع پر4مسلمان شہید اور25دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہندؤںشرپسندوں نے درگا دیوی و سرجن جلوس پر پتھر پھینکنے کو بہانہ بناکر منظم طریقے پر فساد شروع کردیا۔دوسری جانب بھارت کی ریاست اترپردیش میں بھی ہندؤں شرپسندوں نے مساجد پر رنگ پھینک کر فساد برپا کیا ہے۔ فیض آباد میں فسادیوں نے مسلمانوں کی درجنوں دکانوں کو آگ لگا دی ہے ۔مسلم تنظیموں نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔
Load Next Story