سندھ کے 9 اضلاع کے 81 حلقوں میں پولنگ 30 دسمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن

انتخابی قوانین کے تحت متعلقہ حلقوں میں وزرا اور ارکان اسمبلی دوروں پر پابندی ہوگی۔


ویب ڈیسک December 11, 2015
انتخابی قوانین کے تحت متعلقہ حلقوں میں وزرا اور ارکان اسمبلی دوروں پر پابندی ہوگی، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 9 اضلاع کے 81 حلقوں میں 30 دسمبر کو پولنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 9 اضلاع کے 81 حلقوں میں 30 دسمبر کو پولنگ کا اعلان کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق متعلقہ حلقوں میں وزرا اور ارکان اسمبلی کے دوروں پر پابندی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے اجرا سے قبل ووٹرز کے ووٹ منتقل کیے جاسکتے تھے تاہم نوٹیفیکشن کے بعدانتخابی فہرستیں منجمند کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 81 حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے جب کہ اسکروٹنی کا عمل 16 دسمبر سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے امن وامان کے مسئلے اور حلقہ بندیوں کے تنازع پر سندھ کے 81 حلقوں میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے تھے جب کہ عدالت عالیہ کے حکم پر ہی ان حلقوں کی دوبارہ حلقہ بندیاں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |