نائیجیریا میں جنگجو تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 14 افرادہلاک

حملہ آوروں نے قصبے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ بعض افراد کے سر بھی قلم کردیئے، حکام


ویب ڈیسک December 11, 2015
حملہ آوروں نے قصبے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ بعض افراد کے سر بھی قلم کردیئے، حکام، فوٹو: فائل

KARACHI: نائیجیریا میں جنگجو تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی قصبے بورنو میں جنگجو تنظیم بوکو حرام نے 14 افراد کو قتل جب کہ بعض افراد کے سر بھی قلم کردیئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قصبے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ بعض افراد کے بہیمانہ طریقے سے سروں کو بھی قلم کردیا اور فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں گذشتہ کئی ماہ سے جنگجو تنظیم بوکو حرام کی کارروائیاں شدت اختیار کرچکی ہیں جب کہ ان کے حملوں میں سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |