افغانستان 3برطانوی فوجی 5افغان پولیس اہلکار اور کمانڈر سمیت 25طالبان ہلاک

فریاب میں طالبان نے ایک گائوں کے بازار پر حملہ کردیا،کمانڈرملایارمحمدماراگیا،5افغان اہلکاربھی ہلاک ہوئے

فریاب میں طالبان نے ایک گائوں کے بازار پر حملہ کردیا،کمانڈرملایارمحمدماراگیا،5افغان اہلکاربھی ہلاک ہوئے،ڈپٹی گورنر فریاب،گفتگو ۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں جھڑپ کے دوران کمانڈرسمیت25طالبان اور 5افغان پولیس اہلکار مارے گئے ایک اورکارروائی میں خاتون اہلکار سمیت 3 برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق جھڑپ کایہ واقعہ افغان صوبے فریاب میں پیش آیاجہاں طالبان نے ایک گائوں پرجدید ہتھیاروں سے حملہ کردیاتھا۔فریاب کے نائب گورنر عبدالستار بیراز نے اے ایف پی کو بتایاکہ جھڑپ میں 5پولیس اہلکار بھی مارے گئے ، جھڑپ میں کمانڈر ملا یار محمد سمیت 25طالبان جنگجو مارے گئے۔جنوبی افغانستان میں ایک خاتون اہلکارسمیت3برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے۔

افغان خبررساں ادارے کے مطابق نیٹوکے ترجمان ہیگن میسرز نے2برطانوی فوجیوںکی ہلمند کے ضلع نہرسراج میں دوران گشت ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جن میں سے ایک برطانوی شاہی میرین کی خاتون اہلکار بھی شامل ہے تاہم حملے کی نوعیت یامقام سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئی۔افغانستان میں2001سے اب تک435برطانوی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہلاکتیںاندرونی حملے کاحصہ ہوسکتی ہیں تاہم نیٹوترجمان نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
Load Next Story