نیا بلدیاتی نظام سندھ میں نفرت پھیلا رہا ہے قوم پرست کارکن

قوم پرست اقلیت میں ہیں، پی پی کے حامیوں کی ’’ٹودی پوائنٹ‘‘ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو


Monitoring Desk October 26, 2012
قوم پرست اقلیت میں ہیں، پی پی کے حامیوں کی ’’ٹودی پوائنٹ‘‘ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو ، فوٹو: فائل

سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے حامیوں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کے عوام میں نفرت پھیلا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی نے رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح آرڈیننس جاری کیا اور پھر اسمبلی سے منظور بھی کرا لیا اس میں ان کی بدنیتی کا اظہار ہوتا ہے۔ پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا تھا انہوں نے اس کا احترام نہیں کیا۔ اگر سندھ بلدیاتی ایکٹ اتنا اچھا ہے تو اس کو سارے سندھ میں نافذ کیوں نہیںکیا جاتا۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کے نام کو صرف استعمال کرتی ہے اگر ان کو عوام کے مینڈیٹ کا اتنا ہی خیال تھا تو پھر مجیب کے مینڈیٹ کو تسلیم کیوں نہیں کیا گیا۔ اگر نوازشریف بھی سندھ کی تقسیم کی بات کرینگے تو بھی ہم احتجاج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں