ٹی ڈیپ میں ایکسپورٹ کنسائنمنٹس کی غلط ہینڈلنگ پراجلاس

شپمنٹس ہینڈلنگ کاطریقہ کارتیارکرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرزکی کمیٹی بنا دی گی


Business Desk December 12, 2015
شپمنٹس ہینڈلنگ کاطریقہ کارتیارکرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرزکی کمیٹی بنا دی گی فوٹو: فائل

KARACHI: ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 9دسمبر کو چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ ایس ایم منیر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں فورس کمانڈر اے این ایف محمد ابوذر، ڈائریکٹرجنرل ٹی ڈی اے پی ڈاکٹر ایم عثمان، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کراچی اسدرفیع چندانہ، کلکٹرایکسپورٹ پی کیواے آغاشاہد مجید خان، کلکٹر ایکسپورٹ کراچی پورٹ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو، ٹریفک منیجر کے پی ٹی سہیل، پی آئی سی ٹی، کیوآئی سی ٹی اور کے آئی سی ٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اکرم راجپوٹ، سینئر نائب صدر آر ای اے پی نعمان شیخ، چیئرمین پیفا اظہارالحق قمر اور پریگمیا، پلگمیا، پی ٹی اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس موقع پرایکسپورٹ کنسائنمنٹس کی غلط ہینڈلنگ کے ایشو پر مفصل بات چیت کی گئی، ڈاکٹر ایم عثمان نے ایشو پر بریفنگ دی، فورس کمانڈر اے این ایف محمد ابوذر نے بھی درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور غیرقانونی تجارت کے حوالے سے تصویریں دکھائیں، تاجروں کے نمائندوں نے کہاکہ انھیں غیرقانونی تجارت میں ملوث نہ ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔

اس موقع پر کنٹینر ٹرمینلز پر شمپنٹس کی ہینڈلنگ کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق طریقہ کار بنانے کے لیے تکنیکی کمیٹی قائم کی گئی جس کے ارکان میں ڈی جی پورٹ و شپنگ کراچی، سی ای اوز/مالکان کنٹینرٹرمینل آپریٹرز، چیئرمین پیفا، اے این ایف کا نمائندہ، کلکٹرز کسٹمزایکسپورٹ (کراچی پورٹ،پورٹ قاسم)، کے پی ٹی اور پی کیواے کے نمائندے شامل ہونگے جبکہ دیگرمتعلقہ ممبرز کی شمولیت کی بھی گنجائش چھوڑی گئی ہے۔

پروسیسز کا مسودہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں زیربحث لا کر منظور کیا جائے گا، اس حوالے سے فیصلے پر پیشرفت کے لیے کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں