کراچی میں امریکی سفارتخانے کے ملازمین کی شادی میں پاکستانی ثقافت کے رنگ

شادی میں امریکی دُلہا اور دُلہن روایتی پاکستانی لباس میں تھے اور مہندی اور ڈھولکی سے شادی کو مزید خوبصورت بنایا گیا


ویب ڈیسک December 12, 2015
شادی میں امریکی دُلہا اور دُلہن روایتی پاکستانی لباس میں تھے اور مہندی اور ڈھولکی سے شادی کو مزید خوبصورت بنایا گیا، فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ

پاکستانی شادیوں میں مہندی کی خوشبو، ڈھول کی تھاپ اور دلفریب رنگوں کے پیرہن دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اس سے متاثر ہوکر کراچی میں امریکی سفارتخانے کے ایک ملازم نے بھی عین اسی اندازہ میں رشتہ اzدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا جس کی شادی میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نمایاں نظر آئے۔



امریکی اہلکار مایوں کی رسم کے دوران مہندی کی اوڑھنی اٹھائے ہوئے۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ



شادی کے پنڈال کو روایتی سرخ اور پیلے پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ

دPلہا کو مہندی کی تقریب میں کڑھے ہوئے خوبصورت دوپٹے کے سائے میں پنڈال تک لایا گیا اور روایتی شادی کی یہ رنگا رنگ تقریب امریکی سفارتخانے کے ملازم کے پاکستانی دوستوں نے منعقد کی تھی۔



جیسے ہی دلہا اور دلہن پنڈال کی جانب پہنچے ان پر گل پاشی کی گئی۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ



امریکی اہلکار جو پہلے ڈرم بجانے پر مہارت رکھتے تھے انہوں نے ڈھولکی پر بھی خوشی کی تھاپ بکھیری۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ

کراچی میں امریکی سفارتخانے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں ڈھولکی اور روایتی مہندی کے رنگ دیکھے جاسکتے ہیں۔ شادی کی تقریب میں ہلا گلا، ناچ گانا اور قہقہوں کے ساتھ پنڈال کو رنگا رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اس کے بعد ساتھیوں نے باری باری دُلہا اور دُلہن کے ہاتھ پر مہندی لگائی۔ دولہا کے گلے میں پیلے رنگ کا روایتی پٹکا تھا جب کہ دلہن کو شوخ رنگوں والے شلوار قمیض پہنائے گئے تھے۔



ُدلہا کو جب نوٹوں سے بھرا ہوا روایتی ہار پہنایا گیا تو شادی کی یہ تقریب مزید رنگا رنگ ہوگئی۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ



دُلہن کے حنائی ہاتھوں پر دیا بطور روشنی کی علامت رکھا جارہا ہے۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ

تقریب میں شریک امریکی عملے کے ارکان بھی پاکستانی شلوار قمیض میں شریک تھے اور بقیہ دیگر خواتین نے بھی چوڑیاں پہن رکھی تھیں۔ سب سے بڑھ کر دُلہے کو ایک بڑے گھیر والا نوٹوں کا ہار بھی پہنایا گیا تھا۔ شادی کی اس رنگا رنگ تقریب سے دیگر امریکی اہلکار بھی خوب محظوظ ہوئے۔



دُلہن کے ہاتھوں پر حنا کے پتوں سے تیار خوشبودار مہندی لگائی جارہی ہے۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ



ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانا بھی ہوا اور امریکی اہلکاروں نے روایتی رقص کی معلومات کو دُہرایا۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ

کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے فیس بک پیچ پر 41 ہزار سے زائد افراد نے یہ پوسٹ لائک کی اور سیکڑوں افراد نے اپنے کمنٹس میں جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔



ایک امریکی اہلکار دلہن کو مہندی لگا رہا ہے۔ فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ



دُلہا دُلہن کے اس پرمسرت موقع پر تمام دوستوں کا ایک گروپ فوٹو: فوٹو: امریکی سفارتخانہ فیس بک پیچ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں