عیدالاضحی پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ

دفعہ144نافذ، لائسنس یافتہ اسلحہ لیکرچلنے، سلاخوں اورڈنڈوں کی نمائش پر پابندی عائد


Staff Reporter October 26, 2012
زبردستی کھالیں چھیننے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،قانون نافذ کرنیوالوں کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحی کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک دفعہ 144 کے تحت لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے، سلاخوں اور ڈنڈوں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ان چار دنوں میں لائسنس یافتہ اسلحہ کو ساتھ لے کر چلنے کیلیے جو اجازت نامے جاری کئے گئے تھے وہ منسوخ کردیئے گئے ہیں اور کسی بھی شخص کو لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دفعہ 144 کے تحت کوئی بھی شخص لاٹھی یا سلاخ بھی ساتھ لے کر نہیں چل سکتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے سندھ پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کیلیے بھیجا جانے والا سیکیورٹی پلان منظورکرلیا جسکے تحت عیدالاضحی پر کراچی سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹیکو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید الاضحی کے روز نماز عیدالاضحی کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی جاری کی ہے کہ عیدالاضحی کے حوالے سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے جو ضابطہ اخلاق تشکیل دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں