آئی ایم ایف نے سنگل اسٹیج ٹیکس کی پاکستانی تجویزمستردکردی
سنگل اسٹیج ٹیکس متعارف کرانے سے پاکستانی آمدن میں کم ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف
FAISALABAD:
آئی ایم ایف نے سنگل اسٹیج سیلزٹیکس متعارف کرانے کی پاکستان کی تجویز مستردکردی۔
ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دبئی میں 2روزقبل ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی طرف سے امریکاکی طرزپرسنگل اسٹیج سیلزٹیکس کانظام متعارف کروانے بارے تجویزکوآئی ایم ایف نے مستردکردیا۔
ایف بی آرکی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کے وفدکو بتایاکہ سنگل اسٹیج سیلزٹیکس کانظام متعارف کرنے سے غلط ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ اورریفنڈسمیت اس طرح کے دیگرمسائل ختم ہوجائیں گے اورویلیوایڈڈموڈکے بجائے حتمی مرحلے میں سیلزٹیکس کی وصولی سے ریونیو میں اضافہ ہوگا،پاکستان کے وفد میں شامل سینئر ممبر نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پربتایاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے کہاکہ پاکستان اس وقت معاشی ڈھانچے میں تبدیلی کی پوزیشن میں نہیں۔