’’دہشت گروں کو فنڈنگ‘‘ بڑی کاروباری شخصیات کی نگرانی شروع

فون ڈیٹا کے علاوہ انھیں ملنے والے افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے، شواہد پر آپریشن کا منصوبہ


نصیر چیمہ December 12, 2015
خفیہ اداروں نے ایسی شخصیات کے کاروباری اداروں اور گھروں کی نگرانی بھی شروع کردی ہے۔: فوٹو: فائل

خفیہ ایجنسیوں نے دہشتگرد اور انتہا پسند عناصر کو فنڈنگ کرنے والی شخصیات کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کو اطلاعات ملی ہیں کہ یارن مارکیٹ سمیت بڑے کاروبار میں مصروف مذہبی رجحان رکھنے والی بعض شخصیات کے انتہا پسند اور دہشتگردی میں ملوث تنظیموں سے رابطے ہیں۔ اس ضمن میں ان کاروباری شخصیات کے ٹیلی فونک رابطوں کابھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

خفیہ اداروں نے ایسی شخصیات کے کاروباری اداروں اور گھروں کی نگرانی بھی شروع کردی ہے۔ ان کے گھرآنے جانے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ شواہد ملنے پرآپریشن کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں