کراچی میں فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ میجر جاں بحق

موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ڈیفنس فیز ون میں فائرنگ کر کے میجر احسن رضا کو جاں بحق کیا، پولیس


ویب ڈیسک December 12, 2015
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس. فوٹو:فائل

ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں