وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورہ پر ترکمانستان پہنچ گئے

وزیراعظم اشک آباد میں تاپی گیس منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔


ویب ڈیسک December 12, 2015
وزیراعظم اشک آباد میں تاپی گیس منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پرتاپی گیس منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے ترکمانستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر کی دعوت پر معاون خصوصی طارق فاطمی اوروزیرمملکت پٹرولیم جام کمال کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔ ترکمانستان کے نائب وزیراعظم نے ہوائی اڈے پروزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم افغانستان اور ترکمانستان کے صدور اور بھارت کے نائب صدر کے ہمراہ ترکمانستان، افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں