افغانستان میں اسپین کے سفارتخانے پر حملہ 2 ہسپانوی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ فوٹو: اے ایف پی

JEDDAH:
افغانستان کے دارالحکومت میں اسپین کے سفارتخانے پر حملے میں 2 سفارتی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ مقابلے میں 3 حملہ بھی مارے گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حملہ آوروں نے پہلے اسپیین کے سفارتخانے پر کار بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہسپانوی سفارتخانے کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ اسپین کے سفارتخانے کے قریب واقع گیسٹ ہاؤس تھا جس میں غیر ملکی بڑی تعداد میں رہائش پزیر تھے تاہم مقصد میں ناکامی پر ہسپانوی سفارتخانے کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب طالبان ترجما ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
Load Next Story